اسلام آباد ، نواحی علاقے بھمبر تراڑ میں ٹیلی میڈیسن سنٹر کا افتتاح

اسلام آباد ، نواحی علاقے بھمبر تراڑ میں ٹیلی میڈیسن سنٹر کا افتتاح

10سینٹرز قائم ہونگے ، 5ہزار آن لائن ڈاکٹرز دور بیٹھ کر مریضوں کا علاج کرینگے ،وزیر صحت

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر قومی صحت مصطفیٰ کمال نے اسلام آباد کے نواحی علاقے بھمبر تراڑ میں تیسرے ڈیجیٹلائزڈ ہیلتھ کیئر/ٹیلی میڈیسن سنٹر کا افتتاح کر دیا،وفاقی وزیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا گزشتہ ماہ حکومت نے صحت کہانی کے ساتھ ٹیلی میڈیسن کے حوالے سے ایک اہم معاہدہ کیا ہے ، جس کے تحت پانچ ہزار آن لائن ڈاکٹرز دور بیٹھ کر مریضوں کا علاج کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے ٹیلی میڈیسن سنٹر میں قطر میں موجود ڈاکٹر آن لائن مریضوں کا معائنہ کر رہے ہیں، جبکہ شادی کے بعد گھر بیٹھنے والی خواتین ڈاکٹرز بھی اس نظام کے تحت صحت کی خدمات انجام دے رہی ہیں، دوردراز اور پسماندہ علاقوں میں معیاری علاج کی فراہمی کے لیے ٹیلی میڈیسن ایک مؤثر، جدید اور ناگزیر نظام ہے ۔ حکومت نے ٹیلی میڈیسن کی ٹیکنالوجی کی اہمیت کو بروقت سمجھا اور اسے صحت کے نظام کا مستقل حصہ بنایا ہے ، انہوں نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ملک بھر میں 10 ٹیلی میڈیسن سنٹرز قائم کیے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں