ٹرمپ کی پالیسیاں جھوٹ ،فریب اور دجل پر مبنی ہیں ،لیاقت بلوچ

ٹرمپ کی پالیسیاں جھوٹ ،فریب اور دجل پر مبنی ہیں ،لیاقت بلوچ

وینزویلا کے سربراہ اور ان کی اہلیہ کا اغواء امریکی سامراجی عزائم کی بدترین مثال،خطاب

 اسلام آباد( اپنے رپورٹرسے ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عالمی پالیسیاں جھوٹ، فریب اور دجل پر مبنی ہیں ۔ٹرمپ کے اعلانات پوری دنیا کے امن کے لیے خطرات پیدا کر رہے ہیں۔ وینزویلا کے سربراہ اور ان کی اہلیہ کا اغواء امریکی سامراجی عزائم کی بدترین مثال ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کونسل کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صدارت مفتی گلزار احمد نعیمی نے کی ۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستانی قوم اور مذہبی تنظیمیں ایرانی قیادت اور عوام کے ہمراہ ہیں اور ایران کے اندرونی معاملات میں کسی بھی بیرونی مداخلت کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ اجلاس میں کونسل کے تنظیمی امور کے علاوہ ملک کی مجموعی سیاسی، سماجی اور سیکورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں