الہ آباد پارک بوریوالا کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

الہ آباد پارک بوریوالا کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

ڈی سی وہاڑی کا دورہ، بحالی اور تزئین و آرائش کیلئے مختلف امور کا جائزہ

وہاڑی،بورے والا (نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے الہ آباد پارک بوریوالا کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پارک کی بحالی اور تزئین و آرائش کے لیے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے پارک کی تزئین و آرائش اور بحالی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق پارکس کی بحالی کے لیے ضلعی انتظامیہ کوشاں ہے بوریوالا کے پارکس کو خوبصورت اور دیدہ زیب بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ پارکس شہری زندگی میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں سرسبز و شاداب پارکس نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں کمی کا باعث بنتے ہیں بلکہ شہریوں کے ذہنی سکون اور معاشرتی سرگرمیوں کو بھی فروغ دیتے ہیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا کیپٹن (ر) ارشد اقبال بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں