سی این ایف فورس نے منشیات فروش گرفتار کر لیا

سی این ایف فورس نے  منشیات فروش گرفتار کر لیا

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)انسداد منشیات فورس پنجاب کی ٹیم نے وفاقی خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر چک نمبر 63 ڈبلیوبی میں۔۔۔

 کارروائی کرکے بڑے منشیات فروش محمد اسلم کو گرفتار کیا اور تھانہ صدر کی حدود میں چھپائی گئی چھ کلو چرس و افیون برآمد کر لی۔کاؤنٹر نارکوٹکس فورس پنجاب نے مقدمہ درج کر کے منشیات فروشوں کے بڑے نیٹ ورک کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔ مقامی پولیس حکام سے پوچھنے پر انہوں نے لاعلمی ظاہر کی۔ شہریوں نے اس کارروائی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف منشیات کی دستیابی محدود ہوگی بلکہ نوجوان نسل کی تباہی کو بھی روکا جا سکے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں