سیالکوٹ:2 نوجوان کا نہم کے طالبعلم پر ڈنڈوں سے تشدد
فرحان اور ریحان نے راستہ روک کر مار ا پیٹا ، مقدمہ درج ، دونوں ملزم گرفتار
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تھانہ بڈیانہ کی حدود گائو ں جسوراں میں معمولی رنجش پر 2 نوجوانوں نے ٹیوشن پڑھنے جانے والے نہم کے طالبعلم کو راستے میں روک کر بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، 11 جنوری کو فرحان اور ریحان نے طالبعلم فرحان اسد کو روک لیا اور ایک گھنٹے تک ڈنڈوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ۔ ذرائع کے مطابق ملزم تشدد کی ویڈیو بھی بناتے رہے اور طالبعلم کو دھمکیاں دیتے رہے کہ کسی کو بتایا تو جان سے مار دیں گے ۔ واقعہ کی اطلاع پر طالبعلم کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس ایچ او اسد بشیر وڑائچ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا۔