جھنگ:کانسٹیبل و لیڈی کانسٹیبلز کیلئے’’لسٹ اے‘‘تحریری امتحان
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )محکمہ پولیس جھنگ میں کانسٹیبلز اور لیڈی کانسٹیبلز کی محکمانہ ترقی کے لیے \'\'لسٹ اے \'\' تحریری امتحان منعقد کیا گیا۔
امتحانی عمل کی نگرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ، کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے خود کی تاکہ امتحان شفاف اور منصفانہ ہو۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ایس پی انوسٹی گیشن رحمان قادر بھی موجود تھے ۔ کل 490 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا، جن میں مرد و خواتین کانسٹیبلز شامل تھے ۔ یہ امتحان آئی جی پنجاب کے ویژن کے تحت ترقیاتی عمل میں شفافیت، میرٹ اور رفتار کو یقینی بنانے کے لیے منعقد کیا گیا۔تحریری امتحان کے بعد کامیاب امیدواروں سے پریڈ ٹیسٹ اور انٹرویو لیا جائے گا تاکہ ہر پہلو سے ان کی قابلیت کو پرکھا جا سکے ۔ امتحانی عمل کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے ڈیجیٹل ریکارڈنگ کے ذریعے مانیٹر کیا گیا ہے ، جس کا مقصد شفافیت کو مزید بہتر بنانا ہے ۔ڈی پی او جھنگ نے واضح کیا کہ صرف وہی اہلکار محکمانہ ترقی کے مستحق ہوں گے جو محنتی، باصلاحیت اور اہل ہوں، تاکہ محکمہ پولیس میں پیشہ ورانہ معیار مزید بلند کیا جا سکے ۔