تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ میں جرائم کی لہر، چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ
پینسرہ (نمائندہ دنیا )تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ میں جرائم پیشہ عناصر بے لگام ہو گئے ہیں، جہاں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔
گزشتہ تین راتوں کے دوران چینچل والا، جلالی اور یاسین چوک سے نامعلوم چور تین سرکاری ٹرانسفارمر اتار کر ان میں سے قیمتی تانبہ اور تیل نکال کر فرار ہو گئے ، جس سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔اسی دوران یاسین چوک میں ایک ہی رات کے دوران نامعلوم چوروں نے فضل، عمران اور رمضان مستری سمیت پانچ دکانوں کے تالے توڑ کر نقدی، اوزار اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا۔ سدھار میں اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھین لی گئی