احمد پور سیال میں آٹے کی وافر دستیابی کی تصدیق

 احمد پور سیال میں آٹے کی وافر دستیابی کی تصدیق

احمد پور سیال (نمائندہ دنیا)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی ٹیم نے ضلع جھنگ کے آٹا سیل پوائنٹس کا دورہ کیا،

جس دوران مختلف علاقوں میں دکانوں پر سرکاری نرخوں پر آٹے کی وافر مقدار دستیاب پائی گئی۔اس موقع پر اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ ارباب محمد شوکت نے بتایا کہ ضلع میں اس وقت آٹے کا کوئی بحران موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آٹے کی مسلسل فراہمی اور سرکاری نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں