ٹو بہ :ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس 31سکیموں کا جائزہ
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،
جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر نوید افتخار اولکھ نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری اور نئی سکیموں پر تفصیلی بریفنگ دی،اجلاس میں ضلع میں جاری 15 اور نئی 16 ترقیاتی سکیموں پر کام کا جائزہ لیا گیا، جن میں ہائی ویز، بلڈنگز، لوکل گورنمنٹ، سپورٹس اور سڑکوں کی بحالی سے متعلق منصوبے شامل ہیں،سکولوں میں مسنگ فیسلٹیز کے منصوبوں اور دو مثالی گاؤں و تحصیلوں میں ماڈل سہولت بازاروں کے منصوبوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔