ٹریکٹر ٹرالی کھڑی کرکے روڈ بلاک کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ٹریکٹر ٹرالی کھڑی کرکے روڈ بلاک کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ صدر کے علاقے میں عرفان ملز کے قریب ملزم کی جانب سے ٹریکٹر ٹرالی کھڑی کرتے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کی جا رہی تھی۔ جس پر پولیس نے ٹرالی ڈرائیور کو گرفتار کرکے اس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔