شادی سے انکار پر لڑکی کو مبینہ اغوا کر کے قتل کر دیا گیا
ملزم رحمن نے ندیم کے ہمراہ 19سالہ سکینہ کو بستی پیراں میں لیجاکرمارڈالا
کمالیہ(نمائندہ دنیا )نواحی علاقہ 709گ ب سے نوجوان نے شادی سے انکار پر اپنے ساتھی کی مدد سے لڑکی کو مبینہ اغوا کر کے قتل کر دیا ۔تھانہ صدر کمالیہ میں مقتولہ کے والد منظور کی درخواست پر درج ایف آئی آر کے مطابق ملزم رحمن اپنے ساتھی ندیم کے ہمراہ اغوا کر کے 19سالہ سکینہ کو بستی پیراں کے علاقہ میں لے جا کر بے دردی سے قتل کردیا،ملزم لاش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا اور ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کردی۔