حسن مرتضیٰ کی پارٹی کارکنوں رہنماؤں کے گھروں پرآمد عزیزوں کی وفات پر تعزیت

حسن مرتضیٰ کی پارٹی کارکنوں  رہنماؤں کے گھروں پرآمد  عزیزوں کی وفات پر تعزیت

لاہور(سپیشل رپورٹر)جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے مختلف پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں کے گھر وں کا دورہ کیا اور انکے قریبی عزیز و اقارب کی وفات پر تعزیت کی۔

انہوں نے مسعود ملک سے انکی ہمشیرہ ،منیر ڈگرا اور آصف میر سے انکے بڑے بھائیوں،فیضان بنگش سے انکے والد ڈاکٹر ضیا اللہ بنگش اور نصیر احمد سے ان کی والدہ،چودھری عاطف رفیق سے انکی پھوپھی اورنادیہ شاہ سے انکی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجات بلند کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں