3ہزار کلو بیمار مرغیاں ،100لٹر جعلی دودھ تلف

3ہزار کلو بیمار مرغیاں ،100لٹر جعلی دودھ تلف

4فوڈ پوائنٹس کو 1لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد ،1ڈیری شاپ بند

لاہور(اے پی پی)ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز فوڈ اتھارٹی آمنہ رفیق کی سربراہی میں 51 فوڈ پوائنٹس، دودھ گوشت سپلائرز کی چیکنگ کی گئی جس میں 3ہزار 200کلو بیمار،لاغر مرغیاں اور 100لٹر جعلی دودھ اور ایکسپائر اشیا تلف کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق قوانین کی خلاف ورزیوں پر 4فوڈ پوائنٹس کو 1لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کر کے 1ڈیری شاپ بند کر کے مقدمہ درج کرا دیا گیا، مدینہ روڈ ٹاؤن شپ میں ملاوٹ ثابت ہونے پر ڈیری شاپ بند کر کے مقدمہ درج کروایا گیا،ٹولنٹن مارکیٹ میں علی الصبح ناکہ بندیاں کر کے 31سپلائرز کے پاس موجود 80ہزار کلو مرغیوں کی چیکنگ کی گئی،صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر جرمانے عائد کیے گئے ،مزید بہتری کے لیے ناشتہ اور فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹس بھی جاری کیے گئے ،ناقص سٹوریج، گندے فریزر، زنگ آلود برتن استعمال کرنے پر بھی جرمانے عائد کیے گئے ۔کھلی نالیاں، گندا واشنگ ایریا اور بدبودار ماحول پایا گیا۔ انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکل عدم موجود پائے گئے ۔ ناقص اجزا سے تیار خوراک کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں