بلدیاتی قانون عوام کے حقِ نمائندگی پر ڈاکا:جماعت اسلامی

بلدیاتی قانون عوام کے حقِ  نمائندگی پر ڈاکا:جماعت اسلامی

لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب حکومت کے بلدیاتی کالے قانون کے خلاف جماعت اسلامی کے زیر اہتمام جاری عوامی ریفرنڈم کے سلسلے میں صوبائی دفتر منصورہ میں ریفرنڈم کمیشن کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا کہ پنجاب حکومت کا موجودہ بلدیاتی قانون عوام کے حقِ نمائندگی پر ڈاکا ہے ۔ادھر امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ چار روزہ عوامی ریفرنڈم میں لاکھوں شہریوں نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا اور پنجاب حکومت کے متنازع، غیر جمہوری اور عوام دشمن بلدیاتی ایکٹ کو واضح طور پر مسترد کر دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں