ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل یاسر حسن سکھیرا نے چارج سنبھال لیا

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل یاسر  حسن سکھیرا نے چارج سنبھال لیا

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل یاسر حسن سکھیرا نے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے انہوں نے کہا سپرنٹنڈنٹ رانا عرفان سلیمان کی زیرِ قیادت جیل کے نظم و ضبط کو مزید بہتر بنایا جائے گا، قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ اور اصلاحی نظام کو مؤثر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے ، سکیورٹی انتظامات کو مضبوط کیا جائے گا، شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا اور قیدیوں کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی، تعلیم، تربیت اور ہنر مندی کے پروگراموں کے ذریعے قیدیوں کو معاشرے کا مفید شہری بنائینگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں