زرعی یونیورسٹی اور امریکی جامعات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

 زرعی یونیورسٹی اور امریکی جامعات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

وی سی پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کی امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز سے ملاقات

فیصل آباد (نیوز رپورٹر)زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے امریکی قونصل جنرل (لاہور) اسٹیٹسن سینڈرز سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے یونیورسٹی آف فلوریڈا اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ساتھ تعاون، موسمیاتی لحاظ سے موافق زراعت، کپاس سے متعلق چیلنجز، سویا بین کی پیداوار، زیرِ زمین پانی کے جائزے ، جدید ٹیکنالوجیز اور دیگر اہم زرعی شعبہ جات پر گفتگو کی گئی۔وائس چانسلر نے فیکلٹی ایکسچینج پروگرامز اور مشترکہ تحقیقی منصوبہ جات پر زور دیا تاکہ تجربات اور مہارتوں کے تبادلے سے فائدہ اٹھایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں