امانت لی گئی 35 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی رقم خوردبرد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)قریبی تعلقات میں امانت حاصل کی گئی 35 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی رقم خوردبرد کر لی گئی۔
تھانہ بٹالہ کالونی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ناصر نگر کی رہائشی حمیدہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کے پاس قریبی تعلقات کی بنا پر 35 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی رقم بطور امانت رکھوائی گئی۔ جو ملزم نے مقرر کردہ وقت پر واپس کرنے کی بجائے مبینہ طور پر خوردبرد کر لی گئی۔ جبکہ واپسی کا تقاضا کرنے پر ملزم کی جانب سے مبینہ طور پر دھمکیاں بھی دی جانے لگیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔