بوگس چیک ، امانت میں خیانت، پانچ افرادپر مقدمات
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے بوگس چیک دینے اور امانت میں خیانت کے مختلف واقعات پر پانچ افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔شاہ رکن عالم پولیس کو محمد طاہر نے درخواست دی کہ ملزم ریاض نے ادھار کی مد میں 18 اور 21 لاکھ روپے وصول کئے اور رقم کی ادائیگی کے لئے چیک دیا جو مقررہ وقت پر ڈس آنر ہو گیا۔دریں اثنا کینٹ پولیس کو شاہد رشید نے بتایا کہ ملزم صالح ارشد نے 2 لاکھ 12 ہزار روپے لے کر بوگس چیک دیا۔۔
چہلیک پولیس کو اللہ نواز نے درخواست دی کہ ملزم زاہد بھٹہ اور مبین بھٹہ نے 45 لاکھ روپے کے عوض جعلی چیک تھما دیا جو کیش نہ ہو سکا۔علاوہ ازیں جلیل آباد پولیس کو محمد اسلم نے بتایا کہ ملزم مجیب اسلم نے بطور امانت ڈیڑھ کروڑ روپے وصول کئے اور بعد ازاں رقم خورد برد کر لی۔