پانی بچاؤ ا، میتھین میں کمی پر مشاورتی اجلاس 4 مارچ کو ہوگا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ساوی ایکو سسٹمز اور ایگری کیپچر کے زیر اہتمام ضلع شیخوپورہ کے کسانوں کیلئے AWDٹیوب ٹیکنالوجی کے ذریعے میتھین کے اخراج میں کمی اور زرعی پانی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورتی میٹنگ منعقد کی جا رہی ہے ۔
اجلاس 4 مارچ 2026 کو صبح 9:30 بجے آر ڈی محل، نزد الانوالی (کڑیال)، گاؤں چک 19 رب، فاروق آباد روڈ، صفدر آباد میں ہوگا۔اس مشاورتی نشست کا مقصد کاشتکاروں کو جدید زرعی طریقہ کار سے آگاہ کرنا، پانی کے ضیاع میں کمی لانا اور ماحول دوست کاشتکاری کو فروغ دینا ہے ۔منتظمین نے متعلقہ کاشتکاروں اور اسٹیک ہولڈرز کو شرکت کی دعوت دی ہے ۔ مزید معلومات کیلئے 0304-7250115، 0341-6307692 پر رابطہ یا ای میل tasneem.khaliq@sawie.net کے ذریعے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔