گھر کی دہلیز پر کھڑی موٹر سائیکل چوری

گھر کی دہلیز پر کھڑی  موٹر سائیکل چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کی دہلیز پر کھڑی موٹر سائیکل چور لے نکلے ۔

تھانہ جھنگ بازار کے علاقے شہباز ٹاؤن میں ندیم نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کر کے خود اپنے کام میں مصروف ہو گیا۔ اس دوران نامعلوم ملز م اس کی موٹرسائیکل چوری کر کے راہ فرار اختیار کر گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں