متعددوارداتیں، لاکھوں روپے زیورات ودیگرسامان غائب
فیصل آباد،کمالیہ(سٹی رپورٹر،نمائندہ خصوصی)متعددوارداتوں میں لاکھوں روپے، زیورات و دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔
تھانہ جھنگ بازار کے علاقے زاہد ٹاؤن میں غزالہ کے گھر کے تالے توڑ کر چورلیپ ٹاپ، نقدی، زیورات، موبائل فونز،لاکھوں کا سامان چوری ،تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں کوثر کے گھر سے چور نقدی ، موبائل ،تھانہ سول لائن کے علاقے محلہ اسلام نگر میں عمیر کی گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل، تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں زبیر کی دکان سے اے سی اور دیگر سامان چوری ہوگیا ۔تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں اللہ دتہ سڑک کنارے کال سنتا جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ملزم جھپٹا مار کر موبائل چھین کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ سٹی کمالیہ کے علاقے خالد کالونی سے چور اکرم کارکشہ اور تھانہ رجانہ کے چک 336گ ب سے چور گھرکے باہر سے رضیہ بی بی کا بکرالے گئے۔