فیڈز وآئل ملز مالکان کولائسنس رجسٹریشن کیلئے نوٹس جاری

 فیڈز وآئل ملز مالکان کولائسنس  رجسٹریشن کیلئے نوٹس جاری

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر سہیل انجم نے فیڈز ملز خانوآنہ جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک جڑانوالہ ڈاکٹر عثمان مرزا نے وقاص بلال امین آئل ملز ستیانہ کا معائنہ کیا۔

بنولہ کھل ،فیڈز کی تیاری اور صفائی کا جائزہ لیا گیا۔اجزاکے نمونے لیبارٹری تجزیے کیلئے لیکرمالکان کو لائسنس حصول و رجسٹریشن کیلئے نوٹس جاری کئے گئے ۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حیدر خان کاکہناہے جانوروں کے تحفظ، دودھ و گوشت کی کوالٹی بہتر بنانے اور فیڈز کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے ملاوٹ مافیا کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں