جھنگ :اہم تنصیبات کے اطراف مؤثر گشت یقینی بنانیکی ہدایت

 جھنگ :اہم تنصیبات کے اطراف مؤثر گشت یقینی بنانیکی ہدایت

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع جھنگ میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور جرائم کے مؤثر کنٹرول کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، ایس پی انوسٹی گیشن رحمان قادر اور دیگر سکیورٹی افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ملکی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات، جرائم کی بیخ کنی اور عوامی تحفظ سے متعلق تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او ساجد حسین نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام انٹیلی جنس ایجنسیز کے ساتھ کوآرڈینیشن مزید مضبوط اور منظم بنائی جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا بروقت سدباب یقینی بنایا جا سکے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ اہم تنصیبات کے اطراف مؤثر گشت کو یقینی بنایا جائے اور مشکوک افراد کی نگرانی اور چیکنگ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہ کی جائے ۔ جرائم پیشہ عناصر اور کریمنل گینگز کے خلاف فوری اور نتیجہ خیز کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔ڈی پی او نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن میں ملوث کوئی بھی افسر یا اہلکار رعایت کا مستحق نہیں ہوگا۔اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں