ایس ایس پی پٹرولنگ مرزا انجم کمال کا سرپرائز دورہ، پٹرولنگ پوسٹوں کی سکیورٹی کا جائزہ
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )ایس ایس پی پٹرولنگ فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال نے شہید محمد اسحاق پیڑولنگ پوسٹ پینسرہ اور شہید رفاقت علی پیڑولنگ پوسٹ امین پور کا سرپرائز دورہ کیا،
جہاں انہوں نے پوسٹوں کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور موک ایکسرسائز کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی مرزا انجم کمال نے ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا اور ممکنہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سکیورٹی گیجٹس، اسلحہ اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔