آیت اﷲ علی خامنہ ای کی شہادت پر کمالیہ بار کے وکلا کی ہڑتال

آیت اﷲ علی خامنہ ای کی شہادت  پر کمالیہ بار کے وکلا کی ہڑتال

کمالیہ ( نمائندہ خصوصی )کمالیہ بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا ریاض علی خاں کی اپیل پر آیت اﷲ علی خامنہ ای کی شہادت کے حوالے سے کمالیہ بار کے وکلا نے مکمل ہڑتال کی اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ۔صدر بار رانا ریاض علی خاں نے اپنے بیان میں کہا کہ۔۔۔

 آیت اﷲ علی خامنہ ای کی امتِ مسلمہ کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بار ایسوسی ایشن ان کے اہل خانہ اور عقیدت مندوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے ۔ہڑتال کے باعث عدالتی کارروائیاں محدود رہیں اور بیشتر کیسز کی نئی تاریخیں مقرر کر دی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں