جڑانوالہ:کالج روڈ پر سیوریج پائپ خراب ، شہری پریشان
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )امیر جماعت اسلامی تحصیل جڑانوالہ ڈاکٹر سعید احمد نے سیوریج پائپ ڈالنے کے بعد پیدا ہونے والی مشکلات پر تشویش ظاہر کی ہے ۔
ڈاکٹر سعید احمد نے کہا کہ سیوریج پائپ کے بعد شہری مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، گرد و غبار کی وجہ سے سانس کی بیماریاں بڑھ رہی ہیں اور ڈبل ٹریفک حادثات میں اضافہ کر رہا ہے ۔ جھمرہ روڈ میں کام مکمل ہونے کے باوجود جگہ جگہ کھنڈرات موجود ہیں۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر سے مطالبہ کیا کہ سٹیڈیم روڈ اور کالج روڈ کی فوری مرمت کی جائے تاکہ طالبات اور شہری محفوظ اور بہتر سفری سہولیات سے مستفید ہو سکیں اور ممکنہ حادثات سے بچا جا سکے ۔