گوجرہ:رمضان میں مہنگائی بے قابو، انتظامیہ روکنے میں ناکام

گوجرہ:رمضان میں مہنگائی بے قابو، انتظامیہ روکنے میں ناکام

گوجرہ (نمائندہ دنیا)حکومتی احکامات کے باوجود گوجرہ میں رمضان المبارک کے مقدس ایام میں اشیائے خوردونوش اور پھلوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ نے عوام کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے ۔شہریوں نے بتایا کہ۔۔۔ش

گوجرہ (نمائندہ دنیا)حکومتی احکامات کے باوجود گوجرہ میں رمضان المبارک کے مقدس ایام میں اشیائے خوردونوش اور پھلوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ نے عوام کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے ۔شہریوں نے بتایا کہ دکاندار من مرضی کے نرخ وصول کر رہے ہیں جس کی وجہ سے قیمتوں میں بے لگام اضافہ ہوا ہے ۔ گاہکوں اور دکانداروں کے درمیان قیمتوں پر جھگڑے عام ہو گئے ہیں، جبکہ انتظامیہ مہنگائی کے اس جن پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے ۔سروے کے مطابق، وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کے باوجود عوام کو سستے داموں اشیاء کی دستیابی یقینی بنانے میں ناکامی ہوئی ہے ۔ شہریوں نے یہ بھی بتایا کہ انتظامیہ بڑے دکانداروں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے چھوٹے کاروباری افراد کے خلاف جرمانے اور مقدمات درج کر رہی ہے تاکہ افسران کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کی جا سکے ۔عوامی اور سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں