چنیوٹ :ڈویژنل و ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس، قیام امن پر اتفاق

 چنیوٹ :ڈویژنل و ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس، قیام امن پر اتفاق

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سانحہ ایران اور افغانستان کے ساتھ موجودہ جنگی تناظر میں چنیوٹ میں ڈسٹرکٹ امن کمیٹی اور ڈویژنل امن کمیٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں فیصل آباد سے ڈویژنل کمشنر راجہ جہانگیر انور جبکہ چنیوٹ سے ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈویژنل و ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے ممبران، تمام مسالک کے علماء کرام، انجمن تاجران اور سکیورٹی اداروں کے افراد شامل تھے ۔ تمام امن کمیٹی ممبران اور علما کرام نے امن و امان کے قیام میں مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ ایران کے افسوسناک واقعہ پر پورا ملک اور امت مسلمہ غمزدہ ہے ، تاہم وہ اپنے ملک، صوبے اور اضلاع میں امن قائم رکھنے کے لیے ہر وقت کوشاں ہیں۔ڈویژنل کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے امن کمیٹی کے ممبران اور علما کرام کے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور واضح کیا کہ وطن دشمن عناصر کے مزموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لیے انتظامیہ اور تمام مکاتب فکر کے علماء کرام متحد ہیں۔ انہوں نے امن و امان کے قیام کے ساتھ پرامن احتجاج کی ترغیب دی اور کہا کہ وطن عزیز کی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں