پاور لومز ورکر کی بیوہ کو 5 لاکھ روپے امدادی چیک فراہم
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر قمر عباس وڑائچ نے دوران ڈیوٹی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے پاور لومز ورکر علی حسین کی بیوہ کو عدالت معاوضہ کمشنر کی طرف سے 5 لاکھ روپے کا امدادی چیک فراہم کیا۔
علی حسین 10 جولائی 2025 کو ڈیوٹی کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے تھے ۔ محکمہ لیبر نے مرحوم کا سوشل سیکیورٹی کارڈ بھی جاری کیا اور ڈیتھ گرانٹ و پنشن کے مراحل مکمل کیے جا رہے ہیں۔