عید کارڈ بھجوانے کی روایت دم توڑ رہی

عید کارڈ بھجوانے کی روایت دم توڑ رہی

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )موبائل فون اور انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ عید کارڈ بھیجنے کی روایت کو متاثر کر رہا ہے ۔

 پہلے بازاروں میں عید کارڈ کے اسٹالز لگائے جاتے تھے اور ڈاک خانہ پر لمبی قطاریں نظر آتی تھیں، مگر آج کل زیادہ تر لوگ فیس بک، واٹس ایپ اور ایس ایم ایس کے ذریعے پیغامات بھیج رہے ہیں۔ تاجر رہنما فیاض احمد فیضی کے مطابق روایت پسند لوگ محدود تعداد میں ہی عید کارڈز بھیجتے ہیں، اس لیے عید کے چند روز قبل محدود سٹال لگائے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں