ٹوبہ ٹیک سنگھ میں امن و امان کے حوالے سے اجلاس
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )تحصیل امن کمیٹی کا اجلاس اسسٹنٹ کمشنر منور حسین کملانہ سیال کی زیر صدارت منعقد ہوا،
جس میں ڈی ایس پی خالد محمود، ممبران امن کمیٹی، سول ڈیفنس اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال، باہمی ہم آہنگی اور قانون کی عملداری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اختتام پر ملک کی سلامتی اور پائیدار امن کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔