سبزی منڈی میں نیلامی عمل کی شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت

 سبزی منڈی میں نیلامی عمل کی شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)سبزی منڈی سدھار فیصل آباد میں اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر ذوالقرنین نے علی الصبح دورہ کیا اور پھلوں و سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے نیلامی کے مختلف مراحل کی خود نگرانی کی اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ بولی کا عمل مکمل شفافیت کے ساتھ انجام دیا جائے تاکہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق اشیائے خوردونوش کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے ۔انہوں نے موقع پر موجود آڑھتیوں اور بیوپاریوں سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ذخیرہ اندوزی، مصنوعی مہنگائی اور سرکاری نرخوں سے تجاوز کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر معیاری پھل اور سبزیاں فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں نگرانی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں