ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے شہری کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے سمندری روڈ پر ملزم کی جانب سے غیر قانونی بھٹی قائم کر کے ماحولیاتی آلودگی پھیلائی جا رہی تھی۔ جس سے شہریوں کے موذی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے خدشات بھی لاحق تھے ۔ جس پر دکاندار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔