درجن بھر وارداتوں میں لاکھوں روپے ، قیمتی سامان لوٹ لیاگیا
فیصل آباد،گوجرہ ،پیرمحل(سٹی رپورٹر، نمائندگان دنیا)درجن بھر وارتوں میں لاکھوں روپے ، قیمتی سامان لوٹ لیاگیا۔ تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں میں فیسکو کی جانب سے نصب لاکھوں کا بجلی کا ٹرانسفارمر اور دیگر سامان ملزم لے گئے۔
تھانہ سول لائن کے علاقے محلہ اسلام نگر میں صوفیہ ارشد سڑک کنارے کال سنتی جا رہی تھی کہ موٹرسائیکل سوار ملزموں نے جھپٹا مار کر موبائل چھین لیا ۔جیل روڈ پر نجی بینک کے باہر نصب اے سی کا آؤٹ ڈور، پائپ، تاریں و دیگر سامان،تھانہ جھنگ بازار کے علاقے شہباز ٹاؤن میں صفی اللہ کی گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چوری ہو گئی ۔تھانہ غلام آباد کے علاقے میں عاشق کے گھر کا بجلی میٹر اور تاریں چور لے گئے ۔ گوجرہ کے چک نمبر 318 ج ب کا طارق محبوب رکشہ پر دودھ فروخت کرکے شہر سے گا ؤ ں جا رہا تھا کہ ٹوبہ روڈ پر چک نمبر 301 ج ب کے قریب دو مو ٹر سا ئیکل سوار ڈا کوؤ ں نے ہزارو ں روپے اور قیمتی مو با ئل چھین لیا۔پیرمحل کے علاقے میں چوری کی 6وارداتیں،چک نمبر680گ ب کے آصف کے گھر سے 70ہزار ، موبائل ،چک نمبر686گ ب کے وارث کا موٹرسائیکل ،اپر کالونی کے رہائشی ذکا اللہ بھٹی کا واٹر پمپ ،چک نمبر334گ ب سے مکہ بلاک کی رہائشی ریحانہ کا طلائی زیور نقدی کل مالیت تین لاکھ دس ہزار چک نمبر762گ ب کے آفتاب کے گھر سے جیکٹ نقدی اے ٹی ایم کارڈ چوری ہوگیا۔