اسسٹنٹ کمشنر کا ستھرا پنجاب مہم،نگہبان دسترخوان کا جائزہ

اسسٹنٹ کمشنر کا ستھرا پنجاب  مہم،نگہبان دسترخوان کا جائزہ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ اورنگزیب کا ستھرا پنجاب مہم کا جائزہ لینے کیلئے شہر کی گلیوں محلوں اور روڈز کا دورہ۔۔۔

اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر ،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تحصیل آفیسر عمران فقیر،پروجیکٹ منیجرحزیقہ جلیل اور سٹی آپریشنل منیجر عادل محمود بٹ بھی موجود تھے ، بعد ازاں وہ نگہبان دسترخوان پر بھی گئے اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پرایم ایس نے ڈاکٹر جعفر حسین نے انہیں ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، عملے کی دستیابی اور مریضوں کو دی جانیوالی خدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں