ضلع چنیوٹ میں مہنگائی اشیابیچنے پر 1لاکھ 74 ہزار کے جرمانے
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)رمضان المبارک کے بارہویں روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع چنیوٹ میں 1476 انسپکشنز کیں 27 مقامات پر اوورچارجنگ کے کیسز سامنے آئے۔
خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو مجموعی طور پر 1لاکھ 74 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے 2 مقدمات درج کرائے جبکہ 13 دکانیں اور کاروباری مراکز سیل اور 2افراد کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔