پیرمحل :دکانوں کا سال میں تیسری بارکرایہ بڑھانے پر احتجاج
اضافہ واپس لیکر ماہ جون 2025کے مطابق شیڈول کرایہ وصول کرنے کامطالبہ
پیرمحل (نمائندہ دنیا )میونسپل کمیٹی کے مقبوضہ دکانوں کا ایک سال میں تیسری دفعہ کرایہ بڑھانے پر دکاندار سراپا احتجاج اضافی کرایہ کے فیصلہ کو واپس لیا جائے دکانداران کا مطالبہ بلدیہ کے جمہوری نظام میں چیئرمین میونسپل کمیٹی کی طر ف سے میونسپل کمیٹی پیرمحل کے اخراجات کو پوراکرنے کے لیے گول ٹینکی گرائونڈ پیرمحل اور لاری اڈا سمیت شہر کے مختلف مقامات پر مزدور طبقہ ،لوہار ، درزی ، چکن فروش، فوٹو سٹیٹ وغیرہ کے کام کے لیے محکمہ مال کی ملکیت جگہ پر دس فٹ کے سٹال نما دکانیں بناکرکرایہ داران سے بھاری رقم لے کر ان کو ماہانہ کی بنیاد پر کرایہ وصولی پر دے رکھا ہے جس کا سالانہ دس فیصد کرایہ میں اضافہ کا شیڈول میں طے ہے مگر میونسپل کمیٹی پیرمحل کے افسروں نے اپنی من مرضی کرتے ہوئے اسیسمنٹ کے نام پر یک مشت ہزاروں گنا کرایہ بڑھادیئے۔دکاندار وں نے مطالبہ کیاہے کہ کرایہ کے اضافہ واپس لے کر ماہ جون 2025کے مطابق شیڈول کرایہ وصول کیاجائے ۔