مخالفین نے فائرنگ کر کے 30 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا
40 گ ب کے رہائشی وقاص پر سابقہ دشمنی پر فائرنگ،مقدمہ درج
ستیانہ(نمائندہ دنیا)مخالفین نے فائرنگ کر کے 30 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا،ستیانہ پولیس نے پانچ نامزد ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر کے انکی تلاش شروع کر دی۔ستیانہ کے نواحی چک نمبر 40 گ ب کے رہائشی 30 سالہ وقاص راجپوت کو مخالفین نے قتل کر دیا پولیس کے مطابق الزام علیہان فریق کی سابقہ قتل کی دشمنی ہے جس کا مقدمہ مقتول کے بھائی کیخلاف تھانہ ستیانہ میں درج ہے جس میں مقتول کے بھائی افضل کو سزائے موت ہوچکی ہے وقاص پر نبیل وغیرہ نے فائرنگ کی وقاص چہرے اور سر پر لگے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ، اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی، ایس پی جڑانوالہ،اور ستیانہ پولیس کے افسر موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا ،ستیانہ پولیس ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے ، مقتول چند روز قبل ہی بیرون ملک سے واپس آیا تھا۔