محنت کش کی بیٹی اغوا،مقدمہ درج نہ ہوا

 محنت کش کی بیٹی اغوا،مقدمہ درج نہ ہوا

ڈجکوٹ (نمائندہ دنیا)غریب محنت کش فیملی کی 17 سالہ بیٹی اغوا، ملزموں کی دھمکیاں۔

ڈجکوٹ کے نواحی چک نمبر 262 رب گھنیہ کے رہائشی معذور محنت کش اللہ رکھا کی بیٹی کو نامعلوم ملزموں نے اغوا کر لیا محنت کش اہلیہ کے ساتھ تین دن سے تھانہ ڈجکوٹ کے چکر لگا لگا کر عاجز آچکاہے ،پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا ۔محنت کش فیملی نے وزیر اعلیٰ مریم نواز سے انصاف دلانے مطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں