سابقہ رنجش پر قابو کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش پر برترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے۔۔۔
سکندر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے سابقہ رنجش پر اسے قابو کرلیا اور اسلحے اور ڈنڈوں کے ساتھ بدترین تشدد کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ بعد ازاں اسے لہولہان کرنے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔