تین ڈاکوگرفتار ،موٹرسائیکل موبائلز و دیگر سامان برآمد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے تین ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔
جو ڈکیتی کی نیت سے چھپے اپنے شکار کی تلاش میں تھے ۔ جنکے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکل، موبائلز اور دیگر سامان برآمد کرکے مزید تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔