بغیر نمبر پلیٹ گاڑی لے کر گھومنے والا شہری دھرلیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر نمبر پلیٹ گاڑی لے کر گھومنے والے شہری کو قابو کر لیا گیا۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بغیر نمبر پلیٹ گاڑی لے کر گھومنے والے شہری کو گرفتارکر لیا۔ قانون کی خلاف ورزی پر اس کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی گئی۔