3شہری جیب تراشوں کا شکار بن گئے ،نقدی ،موبائلز غائب

3شہری جیب تراشوں کا شکار  بن گئے ،نقدی ،موبائلز غائب

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تین شہری جیب تراشوں کا شکار بن گئے ۔ تھانہ کوتوالی کے علاقے میں قائم انارکلی بازار میں بشارت خریداری میں مصروف تھا کہ جیب تراشوں نے اسکی جیب میں سے نقدی اور موبائل نکال لیا۔

تھانہ ریلبازار کے علاقے گمٹی چوک کے قریب راشد رکشے میں سفر کر رہا تھا کہ ساتھ بیٹھے ملزم نے جیب سے نقدی اور موبائل چوری کر لیا ۔تھانہ سول لائن کے علاقے میں قائم الائیڈ ہسپتال میں علی نامی شہری دوائی لینے آیا اور ڈاکٹر کے کمرے کے باہر کھڑا باری کا انتظار کر رہا تھا کہ جیب تراش اسکی جیب سے نقدی اور موبائل نکال کر فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں