جعلی کھاد فروخت کرنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جعلی کھاد فروخت کرنے والے دکاندار کو قابو کر لیا گیا۔
تھانہ جھمرہ کے علاقے میں محکمہ زراعت کی ٹیموں کی جانب سے فرٹیلائزر ڈیلر کو چیک کیا گیا۔ جہاں غیر قانونی طور پر جعلی کھاد فروخت کی جا رہی تھی۔ جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف واقعہ کا مقدمہ بھی درج کر لیا ہے ۔