جھنگ: ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ضلعی محکموں کا اجلاس
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ضلعی محکموں کا اجلاس منعقد ہوا،
جس میں پرائس کنٹرول، بیوٹیفکیشن اسکیموں کی پیشرفت، اور ای بز پورٹل پر موصول درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر دستیابی اور سرکاری ریٹ لسٹوں کی نمایاں آویزاں کاری یقینی بنائی جائے ، ترقیاتی کام مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں اور پورٹل پر زیر التوا درخواستوں کو بروقت نمٹایا جائے ۔