خریداری کے لئے مارکیٹ آیا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا

خریداری کے لئے مارکیٹ آیا  شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خریداری کے لئے مارکیٹ آیا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا۔

تھانہ کوتوالی کے علاقے میں قائم انارکلی بازار میں بشارت نامی شہری خریداری میں مصروف تھا کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے مبینہ طور پر اس کی جیب میں سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ تاہم پولیس نے متاثر شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں