اٹھارہ ہزاری:تحصیلدار کی عدم موجودگی سے شہریوں کو مشکلات

اٹھارہ ہزاری:تحصیلدار کی عدم  موجودگی سے شہریوں کو مشکلات

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا )تحصیل اٹھارہ ہزاری میں تحصیلدار کی نشست طویل عرصے سے خالی ہونے کے باعث شہری شدید انتظامی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

ریونیو سے متعلق امور کے لیے بار بار دفتروں کے چکر لگانے کے باوجود ذمہ دار افسر کی عدم موجودگی کے باعث کام تاخیر کا شکار ہیں۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ تحصیلدار کا عہدہ ریونیو نظام میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے ، اور اس کی عدم تعیناتی سے نہ صرف سائلین پریشان ہیں بلکہ سرکاری امور بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ بزرگ شہری، کسان اور دور دراز علاقوں سے آنے والے افراد گھنٹوں انتظار کے باوجود مایوس لوٹ جاتے ہیں۔مقامی وکلاء اور سماجی رہنماؤں نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحصیلدار کی غیر موجودگی سے انتقالات، درستگی ریکارڈ، فرد ملکیت اور دیگر قانونی معاملات میں غیر ضروری تاخیر پیدا ہو رہی ہے ، جس سے عوام کا اعتماد متاثر ہو رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں