سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس کے اشتراک سے دہشتگردی کے تدارک کیلئے تربیتی سیشن
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور ضلعی پولیس جھنگ کے اشتراک سے پولیس افسران کے لیے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
سیشن میں ڈی پی او جھنگ ساجد حسین، صابر علی، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی اور دیگر افسروں نے شرکت کی۔سیشن میں دہشت گردی کی روک تھام، مشتبہ سرگرمیوں کی نشاندہی، مؤثر رسپانس، نیٹ ورک ٹریسنگ اور معلومات کے بروقت تبادلے کی اہمیت پر تفصیلی لیکچر دیا گیا۔