سمندری:رمضان میں مصنوعی مہنگائی ، شہریوں کومشکلات

سمندری:رمضان میں مصنوعی مہنگائی ، شہریوں کومشکلات

سمندری (نمائندہ دنیا)رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی سمندری شہر اور گردونواح میں مصنوعی مہنگائی جاری ہے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ دکاندار، ریڑھی بان اور ٹھیلے والے اشیاء کو من مرضی کے نرخوں پر فروخت کر رہے ہیں، جس سے عام لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔حکومت پنجاب کی جانب سے رمضان میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے سخت احکامات جاری کیے گئے ہیں، لیکن اس کے باوجود شہریوں کو سرکاری ریٹ لسٹ کی بجائے من مرضی کے نرخ ادا کرنا پڑ رہے ہیں۔ خصوصاً پھل و فروٹس کی قیمتیں حد سے زیادہ بڑھ گئی ہیں، جس سے عوام مہنگائی کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اصلاح احوال کی جائے اور رمضان المبارک کے دوران قیمتوں میں استحکام یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں