گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج کا کانووکیشن، اسناد و میڈلز تقسیم

گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج کا کانووکیشن، اسناد و میڈلز تقسیم

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج فیصل آباد میں پہلا کانووکیشن نہایت شان و شوکت سے منعقد ہوا۔

 تقریب کی صدارت پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عتیق امجد نے کی، جبکہ ڈائریکٹر کالجز فیصل آباد بشریٰ ظفر بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئیں۔ اس موقع پر سابق ڈائریکٹر کالجز رانا منور احمد خان، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر حبیب الرحمن اور ڈپٹی کنٹرولر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد عاصم اسمعیل بھی موجود تھے ۔ڈائریکٹر کالجز بشریٰ ظفر نے اپنے خطاب میں علم کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا اور معیارِ تعلیم پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے فارغ التحصیل طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں اور عملی زندگی میں دیانت اور محنت کو شعار بنائیں۔پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عتیق امجد نے کہا کہ کامیابی کا راز مسلسل محنت اور کردار کی مضبوطی میں مضمر ہے ۔ علم انسان کو شعور اور مقصد عطا کرتا ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ادارہ تعلیمی معیار کی بہتری اور طلبہ کی ہمہ جہت تربیت کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔کانووکیشن میں تقریباً دو سو طلبہ و طالبات میں اسناد اور میڈلز تقسیم کیے گئے ۔ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو خصوصی اعزازات سے نوازا گیا، جبکہ دیگر کامیاب طلبہ میں بھی اسناد تقسیم کی گئیں۔تقریب کے اختتام پر مہمانانِ خصوصی کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں